پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کردی، جنرل راحیل شریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نےتکفیری دہشت گردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں خصوصی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور فاٹا کے آئی ڈی پیز کی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں بحالی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کردی ہے، تکفیری دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔ قبائلی بھائیوں سے ملکر یقینی بنائیں گے کہ تکفیری دہشتگرد اور سہولت کار واپس نہ آسکیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے لوگوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام تکفیری دہشت گردوں کے مظالم کے آگے ڈٹے رہے، انہوں نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر معاشرے میں تنہا کردیا۔ فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔ ہم جنگ سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی بحالی کے مشکل مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ فریقین بحالی میں درپیش رکاوٹیں دور کرکے منصوبوں کی بروقت تکمیل کریں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قبائلی بھائیوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا، آئی ڈی پیز کو برقت اور باعزت طریقے سے گھروں میں آباد کیا جائے گا۔ متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد کام کیا جائے گا۔ جنگ سے متاثرہ گھروں کی تعمیر اور آئی ڈی پیز کی بحالی کی جا رہی ہے۔ یہاں عوامی ضروریات، خواہشات پر توجہ دینے والا انتظامی سسٹم بنایا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button