اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مطالبات منظور لانگ مارچ کامیاب، شیعہ نیوز کی خبر درست نکلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے علامہ ناظر تقوی کی قیادت میں عزاداری پر ایف آئی آرز و دیگر مظالم کے خلاف مطالبات کی منظوری کیلیئے سکھر تا کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ کیا گیا جو مطالبات کی منظوری کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔

ملت جعفریہ کے معتبر خبر رساں ادارے شیعہ نیوز کی جانب سے اعلان سے کچھ گھنٹوں قبل ہی یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ حکومت سندھ نے عزاداروں کے جذبوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکاء کے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے اور لانگ مارچ کچھ وقت کے بعد ختم کردیا جائے گا۔

شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے صدر اور لانگ مارچ کےروح رواں علامہ ناظرتقوی نےرات گئے نوٹیفیکیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی یقین دہانی پر نوری آبادپر لانگ مارچ کے خاتمے کا اعلان کیا۔

سندھ حکومت کے وفدمیں شامل صوبائی وزیر شبیر خان بجارانی، مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی اور ممبر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نوری آباد کے مقام پر شیعہ علماءکونسل کے رہنماؤں علامہ ناظرتقوی، علامہ شبیر میثمی اور دیگر سے تفصیلی مزاکرات کیئے اور ان کے تمام مطالبات کا بغور جائزہ لینے کے بعد باقائدہ اعلان کیا کہ محرم الحرام سے لیکر چہلم امام حسینؑ اور ایام فاطمیہ ؑ کی مجالس پر قائم ہونے والے تمام مقدمات کو فوری واپس لے لیا جائے گا جبکہ شیڈول فور کے کیسز کے خاتمے کیلئے19فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ براہ راست ملاقات طے کرلی گئی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے رہنما سید علی حسین نقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، علامہ باقرزیدی، علامہ نثار قلندری ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button