دہشت گروں سے مقابلے کے لئے شامی فوج کے ساتھ، فلسطینی پناہ گزینوں کا تعاون
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سیدہ زینب (س) کیمپ کے ایک باشندے نے اس چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ دہشت گرد اس کیمپ سے فلسطینیوں کو باہر نکال کر، حرم حضرت زینب (س) میں جانے کا راستہ ہموار نہیں کرسکتے ، اور اس کیمپ میں جتنے بھی فلسطینی موجود ہیں ان سب کا یہی کہنا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو حرم حضرت زینب (س) تک پہنچنے نہیں دیں گے -بعض فلسطینیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حرم حضرت زینب (س) کا دفاع کرنا بیت المقدس اور مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے مترادف ہے- سیدہ زینب (س) کیمپ کے باشندوں نے شہداء کے تعلق سے منعقدہ ایک تعزیتی جلسے میں کہا کہ ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ بہت سے فلسطینی پناہ گزیں ، شامی فوج میں شامل ہوکر ان کے شانہ بشانہ دہشت گردوں سے جنگ کر رہے ہیں- سیدہ زینب (س) کیمپ کے ایک اور باشندے نے العالم کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ ہم شام کی حکومت اور نظام کے دفاع کے لئے جنگ کر رہے ہیں اور ہم دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں – ایک اور فلسطینی نے کہا کہ شام کو نابود کرنے کی سازش ، فلسطین کو نابود کرنے کی سازش جیسی ہی ہے اور اس کیمپ کے بیشتر شہداء کہ جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دی ہے، وہ فلسطینی ہیں –