Uncategorized

دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے بھی دہشتگرد ہیں، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نظام مصطفی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان سے وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے، پنجاب میں کرپشن اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن نہ ہونے سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں، قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے، بدعنوانی اور بدانتظامی نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے بھی دہشتگرد ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، عالمی برداری دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے، جنوبی پنجاب میں رینجرز کا آپریشن ضروری ہو چکا ہے، محبت پاکستان کو پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ضرب عضب سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو فائدہ ہوا ہے، اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کیساتھ ہیں، اہلسنّت نے سب سے پہلے دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھائی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنیوالے سول اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، نیب کو اپنی آزادی و خودمختاری کیلئے خود آگے بڑھنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button