گرفتارتکفیری دہشتگرد آصف چھوٹو کے انکشافات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے گرفتار ہونے والے کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے گرفتار ہونے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد آصف چھوٹو سے تفتیش میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان عرف آصف چھوٹو کا گروہ تین سو تکفیری دہشت گردوں پر مشتمل تھا، گرفتار دہشت گرد آصف چھوٹو نے گروپ کے تمام دہشتگردوں کو افغانستان سے حال ہی میں مختلف اقسام کے ہتھیار چلانے کے لئے تربیت بھی دلوائی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ ملک میں جاری آپریشن کے باعث انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گرد کو تخریب کاری کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ حساس اداروں نے آصف چھوٹو گروپ کی معلومات اکھٹی کرنا شروع کر دی ہیں۔ تکفیری دہشت گرد کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے حساس اداروں نے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ رضوان عرف آصف چھوٹو پاکستان بھر میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے