Uncategorized

علامہ ناظر عباس تقوی نے علماء کو بہت بڑا اور منظم اجتماع منعقد کرکے اپنی تنظیمی فعالیت کا لوہا منوا لیا ہے، اظہار بخاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظھار بخاری نے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے منعقد کردہ استحکام پاکستان علماء و ذاکرین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر علامہ سید ناظر عباس تقوی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک عظیم الشان اور تاریخی کانفرنس کا انعقاد تنظیم اور کارکنوں کی فتح ہے جس سے یقیناً قومی جماعت کے عہدیداران اور کارکنان کے حوصلوں میں نیا جنون آئے گا اور جماعت کو کمزور کرنے کے درپے غیر تنظیمی عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ سید اظہار بخاری نے جعفریہ یوتھ صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے ناظمین و کارکنان کی شبانہ روز کاوشوں اور کانفرنس کی حفاظت، انتظامات اور کامیابی کے لیے کی جانے والی زحمات اور خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے نمودونمائش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قربتاً الی اللہ ایک نیک مقصد اور ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے اور قومی قیادت و قومی جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کیں۔ جعفریہ یوتھ کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے علماء و ذاکرین نے شیعہ علماء کونسل کی کال پر لبیک کہہ کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کی ہے جبکہ علامہ ناظر عباس تقوی نے اتنا بڑا اور منظم اجتماع منعقد کرکے اپنی تنظیمی فعالیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ جس کے بعد دیگر صوبوں اور مرکزی سطح پر اس طرز کے اجتماع منعقد کرنے کی تحریک پیدا ہونی چاہئیے تاکہ اس فعالیت کا اظہار ملکی سطح پر سامنے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button