Uncategorized

لاہور، خانہ فرہنگ میں فارسی، مصوری اور خوش خطی کا کورس پاس کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں فارسی، مصوری اور خوش خطی کا کورس پاس کرنیوالے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کیساتھ ساتھ شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریبِ تقسیمِ اسناد کے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی شعبہ اقبالیات کے ڈاکٹر سید محمد اکرم اکرام اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے پروفیسر محمد ناصر خان تھے۔ تقریب میں شرکت کیلئے ایران سے خصوصی طور پر ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر کاظمیان بھی شریک ہوئے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اکبر برخوداری بھی موجود تھے۔ تقریب میں فارسی، مصوری اور خوش خطی کا کورس پاس کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فارسی زبان کی تدریس و ترویج کیلئے خانہ فرہنگ ایران اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پروفیسر ناصر خان نے کہا کہ معاشیات، اقتصادیات اور طب کیساتھ ساتھ ادب کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی پہچان ان کی زبان ہوا کرتی ہے، اردو اور فارسی کیلئے قومی سطح پر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فنون لطیفہ اور ادب سے بے رخی برتی جاتی ہے تو معاشرے میں انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button