Uncategorized

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہی تکفیریوں کے سرپرست ہیں، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ ماڈل ٹاوُن کے ذمہ داران قانونی شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے، عدل و انصاف ہو کر رہے گا، انصاف میں تاخیر اللہ کے غضب کو للکارنے کے مترادف ہے، ہم ہر مظلوم کے حامی و مددگار اور ہر ظالم کیخلاف آواز اُٹھاتے رہیں گے، موجودہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاوُن میں بدترین آمریت کی مثال قائم کی، یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے لاہور میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل معاشرے کو عدم توازن سے دوچار کر دیگا، موجودہ حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اپنے سیاسی مخالفین کو تختہ مشق بنانے کا عمل وفاق، پنجاب سمیت گلگت بلتستان میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران جماعت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو اپنے کارنامے قرار دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف اسی جماعت ہی کے بعض وزراء جو سانحہ ماڈل ٹاوُن کے ذمہ دار بھی ہیں وہی شدت پسند تکفیری گروہ کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں، ان کا یہ دوہرا معیار کسی بھی صورت پاکستانی امن پسند قوم کو قابل قبول نہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے سب سے بڑی قربانی دی، ہم نے 24 ہزار سے زائد اپنے پیاروں کے جنازوں کو اُٹھایا، لیکن ملکی سلامتی پر آنچ تک آنے نہیں دی، ہمارے شہداء کے ورثا اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، مصلحت پسندی اور مفادات کی سیاست نے شدت پسندوں کو ملک میں پنپنے کا موقعہ ملا، آج بھی یہی حکمران اپنے مفادات کے خاطر ان دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں ہم گلگت بلتستان جو اس میگا پروجیکٹ کا گیٹ وے ہے کا استحصال نہیں ہونے دینگے، ہم تمام جماعتوں سے بات کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button