پیغمبر اکرم کی توہین کرنیوالا واجب القتل ہے، ممتاز قادری کی سزائے موت افسوناک عمل تھا، علامہ ناظر عباس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کو سزائے موت دینا حکومت کا انتہائی افسوناک عمل تھا، پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اس میں بسنے والے مسلمان پیغمبر اکرم محمد مصطفیٰ (ص) کو اپنا آخری نبی مانتے ہیں اور اگر کوئی پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرتا ہے تو تمام مکاتب فکرِ کے مسلیمات میں ہیں کہ پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرنے والا واجب القتل ہے لیکن بدقسمتی اس ملک کی یہ ہے کہ پاکستان کے آئین میں توہین رسالت کے مرتکب ہونے والوں کے لیے قانون موجود ہے مگر اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا، اگر اس ملک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرنے والے پر مقدمات قائم کرکے اُسے انصاف کے کٹہرے میں سزا دی جاتی تو لوگ قانون کو ہاتھ میں نہ لیتے، یہ آئین اور قانون پر عمل درآمد نہ کرانے کا نتیجہ ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) سے عقیدت اور محبت رکھنے والا اپنے پیغمبر (ص) کی توہین کرنے والے سے بدلہ لے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں توہین رسالت کے قانون کو فعال بنایا جائے اور توہین رسالت کرنے والے لوگوں کو سزا دے کر قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے، اگر قانون پیغمبر اکرم (ص) کی توہین پر خاموش رہا تو پھر ہر گھر سے عاشق پیغمبر اکرم (ص) گستاخ رسول کو جہنم واصل کرے گا جس سے ملک کی صورتحال بہتر نہ رہے گی، ہم ممتاز قادری کو سزائے موت دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔