Uncategorized

ملتان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیراہتمام ''تحفظ عزاداری کانفرنس''علامہ ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمس تبریز ملتان میں ”تحفظ عزاداری کانفرنس”منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ سید ساجد علی نقوی نے کی، جبکہ کانفرنس میں مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی، صوبائی صدر پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری، صوبائی نائب صدرعلامہ موسی رضا جسکانی، ضلعی صدر ملتان علامہ کاشف ظہور نقوی، سجادہ نشین مخدوم زاہد حسین شمسی، سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، ڈویژنل صدر ملتان سید محمد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کی۔

کانفرنس میں سینکڑوں کی تعداد مین خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس، مولاناشبیر حیدری، اظہار بخاری، مصورنقوی، سید علی قاسم، مزین عباس چاون، قیصرعباس دادوآنہ، حیدر زمان، مولانا غلام مصطفی خان، مولانا عظیم حُر صدیقی، مولانا عماریاسر، ذیشان حیدر، یاسر علی، میثم عباس، محمدباقر، مجاہد حسین، عاشق حسین ذیشان شمسی، مہر ناصرچاون اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button