مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عوامی صدر کو کھونا بہت مشکل ہے مگر ملکی امور میں کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی، رہبر معظم انقلاب

شیعہ نیوز: امیر قطر شیخ "تمیم بن حَمَد آل ثانی” اور ان کے وفد نے رہبر انقلاب حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای” سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر قطری حکومت و عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔ انہوں نے ایک عوامی صدر کی ناگہانی موت پہ گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے باوجود ملکی معاملات میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر و ایران کے مابین تعلقات جس طرح سید ابراہیم رئیسی کے دور صدرات میں مثالی تھے قائم مقام صدر محمد مخبر کے زمانے میں بھی ایسے ہی آگے بڑھیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے علاقائی صورت حال اور دشمنوں کی جانب سے خطے کے امن و استحکام کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے صرف ایک ہی آپشن ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی ہے۔ دوسری جانب شیخ تمیم بن حَمَد آل ثانی نے سید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی ایران و قطر کے مابین تعلقات مضبوط رہے ہیں اور آگے بھی مثالی رہیں گے۔ انہوں نے خطے کے مسائل سے نمٹنے کا واجد حل ہم آہنگی اور تعاون کو قرار دیا۔ امیر قطر نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ لا محدود تعلقات کے قائل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button