پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، شیعہ علماء کرام کا اجلاس، اہم ادارے کی جانب سے ہراساں کرنے پر تحفظات کا اظہار

شیعہ نیوز:پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں چہلم امام حسینؑ کی آمد سے قبل شیعہ علماء کرام کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ رضی حیدر زیدی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ نعیم الحسن الحسینی، علامہ علی افضال رضوی، علامہ سجاد مہدوی، علامہ نقی ہاشمی، علامہ سجاد رضوی، صابر ابومریم سمیت دیگر علماء کرام اور زعماء شریک تھے۔

اجلاس میں ملک بھر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور چہلم امام حسینؑ کی آمد کے موقع پر عزاداری امام حسینؑ کے پروگرامات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ 9 محرم الحرام کو ایک اہم ادارے کی جانب سے مرکزی جلوس میں عزاداروں کو ہراساں کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بارے میں عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کیلئے جاری مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سیلاب کے باعث مشکلات کا شکار ہونیوالوں کی امداد اور ان کی آبادکاری کیلئے کام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس کے دوران شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر بھی بھرپور تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا اگر ان افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ورنہ فوری بازیاب کیا جائے۔ اجلاس کے دوران آئمہ جمعہ اور خطباء سے اپیل کی گئی کہ وہ چہلم امام حسینؑ کے عنوان سے عوام سے اپیل کریں کہ مرکزی جلوس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جائے تاکہ جلوس کو بھرپور شان و شوکت کے ساتھ برآمد کیا جاسکے۔ اجلاس کے آخر میں پاکستان اور عزاداران امام حسینؑ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button