مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تہران، استقامتی محاذ کے سربراہوں کا اجلاس

شیعہ نیوز: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی آخری رسومات کے بعد آج صبح استقامتی فرنٹ کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ تہران میں ہونے والے اس مشترکہ اجلاس میں علاقائی صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ غزہ کی فتح تک جہاد جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ اس اجلاس میں قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل "اسماعیل قاآنی” اور سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف جنرل "حسین سلامی” شریک تھے۔ اس کے علاوہ فلسطین سے حماس، جہاد اسلامی، پی ایل او جب کہ لبنان سے "حزب‌ الله”، یمن سے "انصار الله” اور عراق سے مقاومتی گروہوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ 20 مئی کو سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ آذربائیجان کی سرحد پر قیز قلعہ ڈیم کے افتتاح سے واپسی پر تبریز جا رہے تھے۔ اُن کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان”، امام جمعہ تبریز "سید آل ہاشم”، ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور دیگر افراد موجود تھے۔ اس ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button