Uncategorized
عاشورہ بم دھماکے میں ایم کیو ایم ملوث ہے، منصوبہ بندی میں حماد صدیقی بھی موجود تھے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن فیصل ماما نے انکشاف کیا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں بھی ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رنچھور لائن سیکٹر کے گرفتار کارکن فیصل ماما نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈکرادیا جس میں اس نے کا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر کی گئی ۔اس نے بتا یا کہ عاشورہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی اور دھماکے سے دس منٹ پہلے بم نصب کر کے کارکنوں نے کیمپ چھوڑ دیا تھا ۔