Uncategorized

سیدہ فاطمہ (س) کی مبا رک زندگی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، حافظ حبیب ﷲ سیالوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک صراط مستقیم فیصل آباد کے ضلعی امیر حافظ حبیب اﷲ سیالوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ فاطمتہ الز ہرا سلام اللہ علیہا کا کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، آپ سلام اللہ علیہا کے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر مائیں اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ انہو ں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ فاطمہ سلام اللہ علیہ علیہا جنتی عورتوں کی سردار اور خواتین میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا عفت و پا کیز گی، شرم و حیاء، صبر و رضا اور قناعت و سخاوت جیسی اعلیٰ صفات کی عملی تصویر تھیں۔ آپ سلام اللہ علیہا کی مبارک زندگی کا ہر پہلو خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button