Uncategorized

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے، پیر اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے باہمی تعلقات اور عالمی حالات پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ عوام اور حکومتوں کے مفاد میں ہے، ایران کا امت مسلمہ میں کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو فی الفور گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنا چاہیے، جسے ایران اپنی طرف سے مکمل کر چکا ہے، اس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات اور عالمی حالات پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ عوام اور حکومتوں کے مفاد میں ہے، ایران کا امت مسلمہ میں کلیدی کردار ہے، جبکہ عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ کی پالیسیوں کے سبھی معترف ہیں۔پیر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کوشش کرنی چاہیں، 34 مسلم ممالک کے اتحاد کی بجائے تمام اسلامی ریاستوں کا مسلم دفاعی بلاک تشکیل دیا جائے، جس سے اسلام کا بول بالا اور استعماری قوتوں کا منہ کالا ہو گا۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، قیام پاکستان کے وقت سب سے پہلے تسلیم کیا ہمیں ہندوستان کی نسبت ایران سے اپنے تعلقات بڑھانے چاہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی 26 مارچ کو اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات کی دعوت ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی طرف سے دی گئی ہے جو کہ مقامی ہوٹل میں دیگر دانشوران، سیاسی اور مذہبی رہنماوں کیساتھ ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button