ہر محب وطن کو ملک دشمن قرار دینے کی روش ختم کرنا ہوگی،علامہ راجہ ناصر عباس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن کو ملک دشمن قرار دینے کی روش ختم کرنا ہوگی،ریاستی اداروں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی،ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلِمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھٹ شاہ میں منعقد ہونے والی بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آلِ سعود کے 34 رکنی اتحاد میں شامل ہونے کے نتائج افغان جہاد سے بد تر ثابت ہونگے،حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی قوم کی رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔علامہ راجہ باصر عباس نے مذید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اس کے خلاف سازش برداشت نہیں کریں گے۔علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدو جہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور جب تک زندہ ہیں کسی پاکستان دشمن کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وطن کی سالمیت سے کھیلے۔
مجلس وحدت مسلِمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی بیداری امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس میں مجلس وحدت مسلِمین پاکستان کے رہنمائوں سید فرمان علی شاہ کا ظمی،علامہ مختار امامی، علامہ مقصود ڈومکی،علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں ہزاروں کارکنوں اور عوام نےشر کت کی