پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، کالج پرنسپل عابد رضا شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور  کے علاقے حیات آباد میں آئی ایم ایس کالج کے پرنسپل عابد رضا کو شہید کردیا گیا۔پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کوئی نئے نہیں۔ 2013 سے ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلےڈھائی سال میں 40 سے اوپر مومنین ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گل بہار امامیہ کالونی میں دھماکے سے 5 افراد ،جامعہ شہید عارف حسینی مسجد میں دھماکے سے 21 افراد ، پاک ہوٹل بم دھماکے سے 26 افراد ۔ حیات آباد امامیہ مسجد میں دھماکے سے 28 افراد شہید ہوئے۔ اور اس سے کئی گناہ ذیادہ زخمی بھی ہوئے۔ پی ٹی آئی حکومت کے کے تمام تر وعدے جھوٹ پر مبنی رہے حکومت کےکسی نمائندے تعزیت تک نہیں کی۔۔معلوم ایسا ہوتا ہے کہ حکومت میں متعصب ترین وزیر موجود ہونے کی سبب ملت تشیع کی کوئی حثیت نہیں۔ کے پی کے میں ہر جگہ پنجاب کی طرح مجالس،جلوسوں پر پابندی،سینکڑوں کی تعداد ایف آئی آر بھی درج ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button