پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی ناصر شیرازی کی سربراہی میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اسلم مڈھیانہ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

وفد میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، ممبر صوبائی کابینہ علامہ ظہیر الحسن کربلائی، ضلعی صدر سرگودھا ذوالفقار اسدی، سابق وائس چیئرمین جان محمد والا اظہر نکھر ایڈووکیٹ بھی شامل تھے

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کے ہمراہ معروف سیاسی شخصیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اسلم مڈھیانہ کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے آبائی گاؤں مڈھ رانجھا پہنچا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور مرحوم کے فرزند اویس اسلم مڈھیانہ خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے یحیی السنوار کے انتخاب کو غاصب صیہونی رژیم کی ایک اور شکست قرار دیدیا

وفد میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، ممبر صوبائی کابینہ علامہ ظہیر الحسن کربلائی، ضلعی صدر سرگودھا ذوالفقار اسدی، سابق وائس چیئرمین جان محمد والا اظہر نکھر ایڈووکیٹ بھی شامل تھے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، خدا وند متعال مرحوم کے گناہان صغیرہ وکبیرہ معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button