Uncategorized

ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر کی سندھ پنجاب بارڈرسیل کرنے کی تجویز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لئے کام کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ وسیع تر قومی مفاد میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں جب کہ کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے کام کرنے والے مجرموں اور دیگر تکفیری دہشت گردوں کےخلاف ٹھوس شواہد بھی موجودہیں۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے سندھ پنجاب بارڈرسیل کرنے کی تجویز دی جس پر وزیراعلی سندھ نے اقدام پر عمل درآمد کے لیے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو پنجاب کے مجازحکام سے رابطے کی ہدایت جاری کیں

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button