Uncategorized

تحریک جعفریہ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ منسوخ ، وفاقی سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ہائی کورٹ روالپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے تحریک جعفریہ کو کالعدم قرار دینے کا حکومتی فیصلہ منسوخ کرکے تحریک جعفریہ کو بحال کرنے کی پٹیشن کی سماعت ۱۶ دسمبر تک ملتوی کردی ، تفصیلات کے مطابق تحریک جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی کی جانب سے یہ پٹیشن دائر کی گئی، عدالت نے وفاقی داخلہ کو نوٹس جاری کرکے آئندہ تاریخ طلب کرلیا ہے اور وفاقی سیکرئٹری داخلہ سے اس بابت باقاعدہ تحریر ی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک جعفریہ پر 14جنوری 2002کو پابندی لگائی گئی تھی جس کے بعد تنظیم نے تحریک اسلامی کے نام سے کام شروع کیا تھا۔ یہ تحریک  جنرل ضیا الحق کے دور میں ملک میں شیعہ مخالف قوانین کے خلاف احتجاج کے طور پر بنائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button