پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کی ہوم سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات، سانحہ چھلگری کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہوم سیکرٹری بلوچستان اکبر حسین درانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چھلگری، بھاگ دہشت گردی کا ایک المناک سانحہ تھا، سانحہ کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر گیا، مگر آج تک مجرموں کو بے نقاب نہیں کیا گیا۔ سانحہ کے متاثرین حکومت اور ریاستی اداروں سے انصاف کا تقاضا کرتے ہیں۔ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری لازمی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت سے متاثرین کو باضابطہ آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کے بعض زخمی شدت زخم کے باعث ابھی تک زیر علاج ہیں، ان کے علاج معالجہ سے متعلق حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری اکبر حسین درانی نے کہا کہ حکومت دشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے اور سانحہ میں ملوث بعض مجرم گرفتار ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان کی سفارش بعض سیاسی رہنما کررہے ہیں۔ جلد ہی سانحہ کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے وارثان شہداء کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زخمیوں کی مدد اور علاج سے متعلق مسئلہ کو وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر کچھی، بولان محمد اسلم سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کاظمیہ کی سکیورٹی، زخمیوں کے علاج، شہداء چوک اور یادگار شہداء کی تعمیر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button