پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازعہ ناموس اہل بیت وصحابہ بل کے اصل ماسٹر مائنڈز کون ہیں ؟؟

شیعہ نیوز:کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی نے متنازعہ ناموس اہل بیت وصحابہ بل کے اصل محرکین بےنقاب کردئیے، بظاہر سکیولر لبرل اور نام نہاد مذہبی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مرضی ومنشاء کے پیچھے چھپے ہاتھ کس کےتھے ؟؟؟

تفصیلات کے مطابق دس روز قبل سینیٹ آف پاکستان سے نام نہاد تحفظ ناموس اہل بیت ، صحابہ وامہات المومنین بل کی چور دروازے سے منظوری کے بعد شیعہ قوم کے بھرپور احتجاج کے بعد ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا سرغنہ احمد لدھیانوی بھی میدان میں اتر آیا۔

گذشتہ دنوں اس دہشت گردسرغنہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس نے اس متنازعہ بل پر شیعیان حیدر کرارؑ کے پرزور احتجاج کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریاستی آپریشن کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے قانون کو ہاتھ میں لیا آج اس کا کوئی نام ونشان نہیں ہے ۔

یہ بل متفقہ قومی اسمبلی وسینیٹ سے منظورشدہ اور ملکی سلامتی کے اداروں(اسٹیبلشمنٹ )کے تعاون سے بننے والا قانون ہے جواس کے خلاف سڑکوں پر نکلے گا پھر ہم بھی اسے دیکھیں گے۔

اس بیان سے شیعہ علماء وقائدین کا خدشہ یقین میں بدل گیا ہے کہ اس بل کوپیش کرنے والا جماعت اسلامی کا مولوی عبدالاکبر چترالی فقط مہرہ تھا دراصل یہ بل ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کی ہمارے ہی ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی ایک بھیانک سازش ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button