Uncategorized

دہشتگردی کا واحد حل قرآن و اہلبیتؑ کی تعلیمات عام کرنے میں ہے، ثاقب اکبر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )قرآن اُمت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہے، تمام مسلمانوں کو قرآن کا دامن تھام کر رکھنا چاہیے، پاکستان جس نازک دور اور دہشتگردی کا شکار ہے اس کا واحد حل قرآن و سنت اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے اور اس پر عمل کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان سید ثاقب اکبر نے لاہور میں قرآنی ادارہ التنزیل کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر سید صفدر گیلانی اور جے یو پی کے رہنما قاری محمد یوسف صدیقی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ادارے کے مسئول مولانا سید سجاد نقوی نے ادارے کا تعارف اور اس کی فعالیت پر روشنی ڈالی۔ پیر صفدر گیلانی کا کہنا تھا کہ مفاہیم قرآن کریم کورس کے نتائج بہت حیران کن ہیں اس کورس کو پورے پاکستان میں پھیلانے کی ضرورت ہے، ہمیں قرآن و سنت کا دامن تھامنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button