پاکستانی شیعہ خبریں

ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ حمید امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کا بہیمانہ قتل لمحہ فکریہ ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار علامہ حمید حسین امامی نے پارہ چنار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر پارہ چنار مولانا باقر علی حیدری، صدر انجمن حسینیہ یوسف حسین جعفری بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کراچی میں سات پولیس اہلکاروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔ جب تک ملک میں کرپشن اور لاقانونیت ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔

علامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے۔ ملک خداد کی حفاظت عوام اور حکومت مل کر کریگی۔ سزا پانے والے پاک فوج کے افسران کی طرح پاکستان میں جتنے بھی کرپٹ عناصر ہیں، ان کو بے نقاب کیا جائے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا باقر علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے اساتذہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور سال نو کی ابتداء ہے بچوں کے تعلیمی سال کا خیال رکھتے ہوئے اساتذہ کے مسائل جلد از جلد حل کیئے جائیں۔ علامہ حمید حسین امامی نے مرکزی امام بارگاہ میں آغا فدا حسین مظاہیری سے ملاقات کی اور ان سے بھی اتحاد اور اتفاق پر خصوصی گفتگو کی۔ پارہ چنار دورہ کے موقع پر صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے نستی کوٹ، شاخ دولت خیل، کڑمان اور دیگر دیہاتی علاقوں کا تنظیمی دورہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button