پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کیخلاف پولیس نے قربانیاں دیکر ملک کا نام روشن کیا، آر پی او ڈیرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دے کر محکمہ پولیس کا نہ صرف نام روشن کیا ہے، بلکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شہدائے پولیس کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال ہمارا فرض اولین ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) ڈیرہ اسمعٰیل خان شیر اکبر نے پولیس لائن میں شہدائے پولیس کے ورثاء میں پولیس شہداء پیکج کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی، ایڈیشنل ایس پی رحیم شاہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے۔ تقریب میں شہداء کے ورثاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب میں 70 شہداء کے ورثا میں 14 لاکھ 91 ہزار ایک سو روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔

آر پی او شیر اکبر نے کہا کہ پولیس کے شہداء کے ورثا اور پولیس کے غازیوں کے مسائل سننا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کا ملک اور محکمہ پر احسان ہے، شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آر پی او نے تقریب میں شہداء کے ورثاء کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button