حکومت کی جانب سے عوام کے پیسوں سے لاکھوں روپے کے اشتہارات شائع کرنے پر سپریم کورٹ ایکشن لے، علامہ اقتدار نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو بچانے کے لیے عوام کے پیسوں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے اشتہارات شائع کیے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا ایکشن لے اور حکومتی مشینری کی جانب سے عوامی پیسے کو ضائع ہونے سے بچائے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ایک طرف اربوں روپے کی کرپشن اور دوسرا اُس کرپشن کے دفاع کے لیے عوام کے خون سے تماشا حکمرانوں کے لیے تباہی کا موجب بنے گا۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے لیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری اپنی ناجائز دولت کو بچانے کے لیے اشتہارات پر کروڑں روپے خرچ کرنے کی بجائے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مریضوں کو نشترہسپتال اور لاہور لے جاتے ہوئے ہزاروں اموات ہوچکی ہیں۔ اگر حکومت اپنے اور اپنے اولادوں کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گی تو اس کو کوئی نہیں بچا سکتا۔