Uncategorized

ٹیکسلا، کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے متولی امام بارگاہ ساتھی سمیت شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امام بارگاہ قائم آل محمد (ع) حسن کالونی کے متولی نذر حسین اور ان کے ساتھی دلدار حسین کو کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کر دیا کہ جب دونوں امام بارگاہ کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

زرائع کے مطابق امام بارگاہ آلِ محمد وﷺ کے متولی نذر حسین اپنے دیرینہ دوست دلدار حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کہ تھانہ کینٹ کی حدود حسن کالونی میں گھات لگائے بیٹھے کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)کے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد موقع پر ہی شھید ہوگئے جبکہ تکفیری دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق امام بارگاہ آلِ مھمد ﷺ حسن کالونی کے متولی نذر حسین اور دلدار حسین کو موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کیا، جب وہ امام بارگاہ کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ امام بارگاہ کے قریب پہلے سے گھات لگائے بیٹھےکالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں نے نذر حسین اور دلدار حسین پر فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد موقع پر ہی شھید ہوگئے۔

حسن کالونی میں امام بارگاہ قائم آل محمد (ع) کی حال ہی میں تعمیر مکمل ہوئی تھی۔کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے متولی نذر حسین اور دلدار حسین کی شھادت کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے شہداء ا سپتال منتقل کر دیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر نا ختم ہونے والی تفتیش شروع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button