ڈاکٹر شفقت شیرازی کا دورہ مشہد، روضہ امام پر حاضری، کارکنوں سے ملاقات
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خارجہ اُمور کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مشہد مقدس میں روضہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی، بعدازاں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا دورہ کیا۔
جہاں مسئول مشہد مقدس حجۃ الاسلام آقائی عقیل حسین خان اور دیگر مسئولین مشہد مقدس نے اُن کا استقبال کیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشہد مقدس نے معزز مہمان کا دفتر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور شعبہ کی فعالیت پر بریفنگ دی، اس موقع پر مشہد مقدس کے مسئولین اور فعال افراد نے موجود تھے۔
بعدازاں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شعبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستانی تشیع کے لیے عطیہ خدا وندی ہے جس کی وجہ سے تشیع پاکستان کو کامیابیاں اور افتخارات ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس میں نفرت آمیز سلوک، مسلمان دوسرے ممالک منتقل ہونے پر مجبور
انہوں نے کہا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کے تمام معاونین کی دن رات کی محنت اور خطرات کے باوجود اور میدان میں ڈٹے رہنے کی بدولت خدا وند کریم نے تاریخ تشیع پاکستان میں پہلی بار شھید عارف الحسینی کے خواب کی تعبیر نصیب ہوئی کہ سینیٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ملت تشیع کے نمائندے موجود ہیں۔
ڈاکٹر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملت کے اندر اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کی اور ملت کے مختلف طبقات کو ایک دوسرے کے قریب کیا اور سب کو قومی دھارے میں لایا جس کی وجہ سے آج ملت تشیع کو پاکستان میں قدر اور عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ وفادار ہیں، وعدہ و قول کے پکے ہیں اور کربلا والوں کی طرح ڈٹ جانے والے ہیں۔
علامہ شیرازی نے اسرائیل کی تاریخ اور اس کے ناپاک وجود کو وجود میں لانے والی استعماری قوتوں اور ان کے عزائم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے غرور اور اس کی طاقت کو جس طرح خاک میں ملایا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ آخر میں علامہ ڈاکٹر شیرازی نے وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے اور ملت کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔