مشرق وسطی
شام کے مشرق میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ
شام کے مشرقی شہر دیر الزور کے بعض علاقوں پر داعش کے ٹھکانوں پر شامی فو ج کے حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔
درایں اثنا شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مشرقی غوطہ کے علاقے رکابیہ کے بہت سے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں اس کے قونصل خانے پر دہشت گردوں نے مارٹر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔