Uncategorized

ڈاکٹرعاصم کیس، تکفیری دہشت گردوں کے علاج کے ثبوت غائب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈاکٹرعاصم کیس میں لیاری گینگ واراورعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ سمیت دیگر تکفیری دہشت گردوں کے علاج ومعالجے کے بلوں کی کاپیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز کے لاء آفیسر نے تکفیری دہشت گردوں سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضیاء الدین اسپتال پر چھاپے کے دوران ہم نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشت گردوں سمیت دیگر متعدد تکفیری دہشتگردوں کے علاج کے بلوں کی کاپیاں برآمد کی تھیں۔ لاء آفیسر نے بتایا کہ اسپتال پر چھاپے کے دوران لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں سمیت عالمی تکفیری دہشتگرد القاعدہ اور دیگر تکفیری دہشت گردوں اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے علاج کے بل برآمد ہوئے تھے۔

رینجرز حکام کے مطابق سابق تفتیشی افسر بہت ایمانداری سے کیس کو آگے لے کر چلے لیکن موجودہ تفتیشی افسر نے تکفیری دہشت گردوں کے بلوں کی کاپیاں غائب کردی ہیں، یہ کاپیاں کیس پراپرٹی کا حصہ اور اہم ثبوت کے طور پر سیل کی گئی تھیں، ان بلوں کی کاپیاں اب بھی ضیاء الدین اسپتال میں موجود ہیں، اگر عدالت چاہے تو بلوں کی کاپیاں منگوائی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب کیس کے تفتیشی افسر نے رینجرز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری ایمانداری کی وجہ سے مجھے بہترین پولیس افسر کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور میں بیرون ملک بھی خدمات دے چکا ہوں، رینجرز کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button