Uncategorized

شہید خرم ذکی کیس، مقدمہ اورنگزیب فاروقی اور لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کیخلاف درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گذشتہ روز کراچی کے علاقے سلیم سینٹر نارتھ کراچی میں سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سول سوسائٹی کے اہم رہنما، معروف صحافی اور تعمیر پاکستان بلاگ ویب سائٹ (LUBP) کے ایڈیٹر خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق شھید خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ سرسیدٹاؤن تھانے میں انکے زخمی ساتھی کی مدعیت میں شہید کی وصیت کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ اورنگزیب فاروقی اور لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ خرم ذکی کی بہن کا کہنا تھا کہ بھائی نے دھمکیوں سے متعلق بتایا تھا۔ خرم ذکی کے بیٹے نے اپنے والد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح ہے کہ گزشتہ شب نارتھ کراچی کے علاقے سلیم سینٹر کے قریب ایک ہوٹل پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے خرم ذکی کو شہید کر دیا تھا، جبکہ انکے ساتھی اور مذہبی اسکالر خالد راؤ شدید زخمی ہوگئے، جو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button