Uncategorized

خرم ذکی بہادر انسان تھے جو ظلم کیخلاف مظلوموں کیساتھ کھڑے رہے، بلاول بھٹو/آصف زرداری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خرم ذکی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

زرائع کے مطابق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان کے معروف صحافی اور سول سوسائٹی کے رہنماء سید خرم زکی کی المناک شھادت پر اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خرم ذکی بہادر انسان تھے، جو ظلم کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہے۔ خرم ذکی نے ہمیشہ ناانصافیوں کے خلاف اور حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ دکھ کی اس گھڑی میں خرم ذکی کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے بھی سول سوسائٹی کے کارکن خرم ذکی کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ پیپلز پارٹی خرم ذکی کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button