Uncategorized
خرم ذکی نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطر ملک دشمنوں کے چہروں سے نقاب نوچے، علی حسین نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف سماجی رہنما اور صحافی شہید خرم ذکی کے جلوس جنازہ کےموقع پر مظاہرین سے خطا ب میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر وفاقی حکومت کی دہشت گرد عناصر کے خلاف نرمی برتنے کا نتیجہ ہے شہر قائد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس ،رینجرز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے،خرم ذکی نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطرملک دشمنوں کے چہروں سے نقاب نوچے، حکومت وقانون نافذ کرنے والے ادارے بتائیں کے وہ کن مجرموں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں، انہوں نے سماجی رہنما خرم زکی کے قتل کو قومی نقصان قرار دیا اور ان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔