Uncategorized

آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام امریکا مردہ باد ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب امریکا مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے بیزاری و نفرت کا اظہار کیا۔

زرائع کے مطابق ریلی کا آغاز امام بارگاہ شاہ خراسان سے ہوا، جو نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پزید ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ ریلی سے رہنما جماعت اسلامی محمد حسین محنتی، علامہ قرۃ العین عابدی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علی اوسط، آئی ایس او کراچی کے رکن ذیلی نظارت مولانا منور نقوی، اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے خطاب کیا۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قرۃا لاعین عابدی نے کہا کہ 16 مئی وہ دن ہے کہ جب کرہ عرض پر انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیا، اور استکباری طاقتوں نے اسرائیل کے ناپاک وجود کو انبیاء کی مقدس سرزمین فلسطین پر بسنے والے مسلمانوں اور عیسائیوں پر مسلط کر دیا۔ علامہ منور نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ خصوصاً اہل تشیع مسلمانوں کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے، دن دھاڑے پروفیشنلز کو قتل کر دیا گیا، پاراچنار میں فائرنگ کرکے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیا گیا، لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو پیدا کریں اور شیطان بزرگ و دشمن اسلام امریکا،ا سرائیل اور اسکے حواریوں سے اظہار برأت کریں، اسرائیل کو وجود میں لانا ہی امریکا اور برطانیہ کا امت مسلمہ پر سب سے بڑا ظلم ہے، اس لئے پوری امت کو چاہیے کہ امریکا، برطانیہ و اسرائیل کے خلاف اپنی اپنی صدائے احتجاج کو بلند کیا جائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس کا کہنا تھا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین حسینیؒ نے امام خمینیؒ کے حکم کے مطابق 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا منانے اور شیطان بزرگ امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کا حکم دیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان میں فرزندان توحید اس بھیانک ظلم اور تاریخی المیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اور ہر باشعور انسان مردہ باد امریکا کا نعرہ بلند کر رہا ہے، خواہ وہ سرزمین لبنان ہو یا سرزمین یمن و بحرین ہر انسان امریکا مردہ باد کا نعرہ بلند کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر انسان یہ جانتا ہے کہ دنیا میں ہونے والے تمام ظلم و ستم کے پس پردہ امریکا ہے، جبکہ یمن، بحرین، افغانستان، پاکستان میں ہونے والے مظالم پر عرب لیگ کی خاموشی مجرمانہ اور کئی سولات کو جنم دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button