راولپنڈی، پیر ودھائی سے دو تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پولیس نے راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں کاروائی کرتے ہوئے 2 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
زرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پیرودھائی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 2 تکفیری دہشتگردوں کع گرفتار کرلیا۔پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے انیس ہزار سے زائد ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پیرودھائی کے علاقے میں کاروائی کرکے گلگت سے راولپنڈی پہنچنے والے 2 تکفیری دہشتگردوں شاہد اور احمد علی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 19 ہزار سے زائد ڈیٹونیٹر بر آمد۔ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ڈیٹونیٹر پشاور لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیر ودھائی کے قریب سے گرفتار دہشتگرد گلگت سے راولپنڈی پہنچے تھے۔ دونوں دہشتگرد شاہد اور احمد علی چارسدہ کے رہائشی ہیں۔ گرفتار تکفیری دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔