میانوالی، الطاف حسین خان مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کی ضلعی شوری کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ جسمیں کثرت رائے سے الطاف حسین خان کو آئندہ تین سالوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔
زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کے ضلعی شوری ٰ کے اجلاس میںسے ضلع بھر کے یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی اور حق رائے دہی کا استعمال کیاجس کے نتیجے میں کثرت رائے سے الطاف حسین خان کو آئندہ تین سالوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان گشکوری اور سابق صوبائی رہنما زوہیب حیدر نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں حکومت ہمارے خلاف کاروائیوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔ ایک طرف ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ہمارے مومنین پر بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین داخلی اور خارجی دونوں چیلنجز کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی مرد مجاہد میدان میں حاضر ہے تاکہ قوم کی حالت بدل جائے۔