Uncategorized

خیبر پختونخواہ میں بے گناہ افراد کا قتلِ عام ملک کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، سید افتخار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )خیبرپختونخواہ کےحساس ترین شہروں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں بے گناہ افراد کا قتل ملک و قوم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کے سابق سیکرٹری جنرل سید افتخار نقوی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ہم ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں گذشتہ 14 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، اور انکی تائید کی میں پاکستان کے تمام صوبوں اور دیگر ملکوں میں بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button