Uncategorized

امریکی قیادت میں پاکستان مخالف علاقائی اتحاد بن رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان کو شام، لیبیا اور عراق بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، عالمی اور علاقائی سازشوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، تشدد اور اسلام میں آگ اور پانی جیسا فرق ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نےاتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ ریاض شاہ نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالوں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، ملک کے اندر فساد ہوگا تو ترقی کے راستے بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت میں پاکستان مخالف علاقائی اتحاد بن رہا ہے، بھارت کی شرانگیزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام قتل ناحق کا سب سے بڑا مخالف ہے، اسلام نے انسانی جان کی حرمت کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے، اسلام ایک انسان کے قتل کو ساری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے فساد فی الارض کے مجرموں کیلئے سخت سزائیں مقرر کی ہیں، عالمی امن کیلئے کشمیر، فلسطین، شام اور افغانستان کے تنازعات کا حل ضروری ہے، اسلام دشمن سازشوں کے توڑ کیلئے امت مسلمہ کی یکجہتی و اتحاد نا گزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button