Uncategorized

ایم کیو ایم رہنماء فاروق ستار کا بیان اندر کے چور کو چھپانے کی کوشش ہے، ترجمان مجلس وحدت مسلمین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت المسلمین کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈے پر یقین رکھتی ہے۔ فاروق ستار کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر بےبنیاد الزام تراشی دراصل اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشیش ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے دنیا نیوز کے پروگرام پہ تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کےمطابق انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ ہماری جدوجہد پرامن و خوشحال پاکستان کیلے ہے جس میں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہو۔ جہاں نفرت، تشدد، بھتہ خوری اور قتل عام نہ ہو۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین نے کئ بار ملاقاتوں کیلے آنیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کو واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت میں موجود شیعہ مخالف عناصر اور شیعہ قتل عام میں ملوث گروپس کو پارٹی سے نکالیں جس پر ان رہنمائوں نے رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید خرم ذکی کے جنازہ میں متحدہ مخالف نعرہ بازی کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور انکی جماعت اسطرح کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button