Uncategorized

علامہ راجہ ناصر عباس کی سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ اہلسنت بزرگ عالم دین علامہ مظہر سعید کاظمی اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات کی۔

زرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےاپنے دورہ ملتان کے دوران ملتان کے دوران علامہ مظہر سعید کاظمی اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات میں معروف عالم دین علامہ سید سجاد سعید کاظمی کی وفات پر اُن کے بھائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم سید سجاد سعید کاظمی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ملک میں اتحاد بین المسلمین اور خاص طور پر حقیقی اہلسنت جماعتوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دیں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور علامہ حامد سعید کاظمی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اور آپ کی جماعت نے پاکستان میں حقیقی معنوں میں اتحاد بین المسلمین کردار ادا کیا ہے جسے اور ہمارے احباب سراہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button