Uncategorized
آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس جمعہ سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر ساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال معرفت و بصیرت کا 3 روزہ مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس کا آغاز کل سے گوجرانوالہ میں ہوگا، جس میں مرکزی کنونشن کے انعقاد کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی اور دیگر اہم فیصلہ جات ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 روزہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں شریک ڈویژن اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او مرکز، ڈویژن کو 3 ماہ کا پروگرام دے گا جس پر عمل درآمد ڈویژنز پر لازم ہو گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی تعلیمی و تنظیمی فعالیت پر بھی خصوصی بحث ہو گی۔