داعش اور القاعدہ عالم کفر نہیں مسلم دنیا کیلئے خطرہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز ( کستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جامعہ رضویہ فیصل آباد میں شہید پاکستان ڈاکٹر سرفزار نعیمی شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کیخلاف میدان لگے گا، امریکی کلب میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، سینیٹر حمد اللہ کی ماروی سرمد کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، سینیٹر حمد اللہ کی ایک خاتون کیساتھ بدتمیزی پر مبنی رویے سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ شام میں سیدہ زینب کے مزار کے قریب دھماکے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، طور خم بارڈر پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید زندگی بھر دہشتگردی کیخلاف توانا آواز بلند کرتے رہے، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کا ادھورا مشن مکمل کرکے دم لیں گے، داعش اور القاعدہ عالم کفر نہیں مسلم دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔ صاحبزاد ہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکہ پاکستان میں دہشتگردوں کو پروموٹ اور سپورٹ کر رہے ہیں، بھارت کو پاکستان مخالف رویہ ترک کرنا ہوگا، سول سوسائٹی کی کارکن ماروی سرمد کو دھمکیاں دینے پر سینیٹر حمد اللہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پوری قوم عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کیلئے دعا کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی ناکام ہو چکی ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اس لئے عید کے بعد قوم کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیں گے۔