Uncategorized

کراچی، القاعدہ کے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے اہم انکشافات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتارعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

زرائع کے مطابق پکڑے جانے والےدونوں تکفیری دہشت گرد بم بنانے اور بھاری ہتھیار چلانے کے ماہر ہیں۔ تکفیری دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی کو آگ و خون میں نہلانے کا خوفناک منصوبہ بنایا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد عبدالباسط اور محمد لقمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور دونوں دہشت گردوں نے تحریک طالبان افغانستان کے مرکز زمین توئی گومل میں بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹریننگ کی، مرکز زمین توئی گومل کا امیر حذیفہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں دہشت گرد بم بنانے اور بھاری ہتھیار کو چلانے کے ماہر ہیں۔ دونوں دہشت گردوں نے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا میں فورسز پر حملوں کا انکشاف بھی کیا۔

تکفیری دہشتگردوںنے اپنے دیگر 15 تکفیری دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ عید الاضحیٰ کے دو روز بعد افغان آرمی کے بندر کیمپ پر حملہ کیا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے کراچی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button