ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ اور طورخم پر افغان حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ حمید امامی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور طور خم بارڈر پر افغانی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔ ان واقعات سے حکومت کی ناقص حکمت عملی کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنر ل سیکرٹری نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئےکیا۔علامہ حمید حسین امامی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ڈیرہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا ہونا اور سکیورٹی اداروں کے اپنے ہی لوگوں کا نشانہ بننا لمحہ فکریہ ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز کابارڈر پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا چاہیئے اور پاکستان افغانستان کے شہروں کی غیرقانی طریقے کی آمدورفت پر مکمل پابندی لگائے۔ ان دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے کہا کہ ان واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اور صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ صوبائی حکومت اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوام کو تکفیری دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ طور خم بارڈر پر حملہ کا افغانستان کی فوج کو ایک اچھا سبق سیکھا دینا چاہیے تاکہ آئندہ اسے جرات ہی نہ ہوکہ پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرے۔