Uncategorized

افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے میجر علی جواد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آمنہ ملک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر اشتعال انگیز کاروائیوں کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما آمنہ ملک نے خوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکیا۔آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدبرانہ حکمت عملی کے ذریعے اُس کے مذمو م مقاصد پورے نہیں ہونے دے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے میجر علی جواد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان اپنی مذموم کاروائیوں سے باز نہ آیا اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، تو اُسے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button