سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد خادم اعلیٰ کو قاتل اعلیٰ کا خطاب دینا چاہیے، سردار لطیف کھوسہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد خادم اعلیٰ کو قاتل اعلیٰ کا خطاب دینا چاہیے، شریف برادران یاد رکھیں ماڈل ٹاون میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اس نے کربلا کی یاد تازہ کروا دی، اس ظلم اور بربریت کی وجہ سے حکمرانوں کیساتھ دنیا میں برا تو ہو گا ہی لیکن آخرت میں اس سے بھی زیادہ برا انجام ہو گا۔
زرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ لاہور پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف دیئے جانیوالے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد خادم اعلیٰ کو قاتل اعلیٰ کا خطاب دینا چاہیے، شریف برادران یاد رکھیں تمہارے ساتھ اس دنیا میں اور آخرت میں اس سے بھی زیادہ برا ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں پراللہ تعالیٰ کا عذاب ہے جو انہیں چین سے جینے نہیں دے رہا۔ ان کا کہنا تھا جب شریف برادران کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے تو یہ لوگ عدالتوں پر حملہ کروا دیتے ہیں، ہم یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔