کوئٹہ،سکیورٹی ادارے علی رضا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں،محمد علی ہزارہ
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے مجلس وحدت مسلمین اخوت و بھائی چارگی کی فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے اور مظلوموں کے حق میں رہے ہیں۔
زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد علی ہزارہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میجر محمد علی روڈ میں ایک واقع پیش آیا،جس میں گلستان ٹاؤن کے قریب علی رضا نامی جوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا، جو کہ ایک افسوسناک واقع ہے۔علی رضا کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد علی ہزارہ کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور اس مقصد مہینے میں ایسے واقع کا پیش آنا ہماری بے چارگی اور دین اسلام سے غفلت کی نشاندہی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلام کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت کسی کو نہیں دیتا، مجلس وحدت مسلمین اس واقعےکی شدید مذمت کرتی ہے۔
محمد علی ہزارہ نے برادر اقوام سے گذارش کی گئی کہ اس واقعے کی وجہ سے قومی تضاد سے پرہیز کرے۔ کسی ایک شخص کی نادانی علمدار روڈ میں ہمارے اتحاد و بھائی چارگی کو کمزور نہیں کر سکتی۔تمام اقوام ملک و ملت کی ترقی میں یکساں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا اتحاد ہماری کامیابی کا سبب ہے، قوموں میں نفرتیں نہ پھیلائی جائے۔محمد علی ہزارہ نےصوبائی حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا گلستان ٹائوں کے قریب قتل ہونے والے نوجوان علی رضا کے قاتلوںکو کہ جلد از جلدانکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔