Uncategorized

کراچی،شھید امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، سندہ پولیس

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ اویس شاہ کے اغوا اور امجد صابری کے قتل کی وارداتوں میں کوئی مماثلث نظر نہیں آئی۔ دونوں واقعات کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندہ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ امجد صابری نے کسی بھی قسم کی دھمکی کے بارے میں نہیں بتایا، ممکن ہے انہوں نے اپنی فیملی کو بتایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس قاتلوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اویس شاہ کے اغوا کا واقعہ دوپہر ڈھائی بجے ہوا، لیکن پولیس کو رات نو بجے اطلاع کی گئی، جس سے اغوا کاروں کو شہر سے باہر جانے میں سہولت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button