Uncategorized

شہر قائد نے تکفیری دہشتگردی اور تکفیری سوچ کے خلاف صف آراء اپنے دو فرزندوں کو کھویا ہے۔زین رضا

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں خرم زکی کی شھادت کے بعد امجد صابری کی المناک شھادت نے کراچی آپریشن کی ناکامیوں کو آشکار کردیا ہے۔ قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری بھوک ہڑتال پر حکومتی ایوانوں میں چھائی مجرمانہ اور سفاکانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کو پاکستان کے فرزندوں اور محافظوں کے بہیمانہ قتلِ عام پر کوئی رنج و غم نھیں ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر قائد کراچی نے تکفیری دہشتگردی اور تکفیری سوچ کے خلاف صف آراء اپنے دو فرزندوں خرم زکی اور امجد صابری کو کھویا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکریٹرل زین رضا نےعالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کی المناک شھادت پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔زین رضا کا مزید کہنا تھا کہ دن دھاڑے کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد میں ایک معصوم اور بے ضرر انسان تکفیری دہشتگردوں کی سفاکیت کا نشانہ بن جاتا ہے اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک اور تحقیقاتی کمیٹی بنا کر عوام کو بیوقوف بنادیتے ہیں ۔ کراچی آپریشن کا ڈھونگ رچانے والے کہاں ہیں ؟ اسی کراچی شہر میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ علیٰ الاعلان اپنی ریلیاں اپنے جلسے منعقد کررہے ہیں ،لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہے۔کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان ؟ کہاں ہے ضربِ عضب ؟

زین رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مظلوم عوام ، سیکیورٹی فورسز باالخصوص سانحہ آرمی پبلک اسکول،اور دیگر قومی سانحات میں ملوث سفاک تکفیری دہشتگردوں کی سرکوبی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہو گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضربِ عضب کے آغاز سے ہی مظالبہ کیا تھا کہ ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر ضربِ عضب کیا جائے،کیونکہ دہشتگرد ساز فیکٹریاں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں، لیکن کسی نے قائدِ وحدت کے اس مطالبے پر کان نھیں دھرے اور اسکا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔شہر قائد کراچی نے گزشتہ دوماہ میں تکفیری دہشتگردوں اور تکفیری سوچ کے مخالف اپنے دو فرزندوں خرم زکی اور امجد فرید صابری کو کھویا ہے، جس کا خلاء کبھی پورا نھیں ہوسکتا ، لیکن پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تکفیری دہشتگردوں سے وطن کے فرزندوں کا بدلہ لینے کی آخری امید ہیں کہ جن پر پوری پاکستانی قوم تکیہ کئے بیٹھی ہے۔

وطنِ عزیز پاکستان میں جاری اسی تکفیری دہشتگردی کے خلاف وطنِ عزیز کےباوفا، غیور اور جری فرذند علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری بھوک ہڑتال پر حکومتی ایوانوں میں چھائی مجرمانہ اور سفاکانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کو پاکستان کے فرزندوں اور محافظوں کے بہیمانہ قتلِ عام پر کوئی رنج و غم نھیں ہے۔زین رضا نے کہا کہ پاکستان میں جاری سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کی سفاکانہ دہشتگردی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مطالبات کے حق میں عیدالفطر کے بعد پرامن لانگ مارچ کیا جائے گا جو کہ ایوانوں میں بیٹھے تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف پاکستان کے غیور فرزندوں کی جانب سے قانونی و آئینی ضربِ عضب ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button